لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع

علی امین گنڈا پور

نیوز ٹوڈے :     اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت  عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی کے وکلا سردار بسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے مسلسل عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی عدم پیشی پر کارروائی شروع کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+