ورلڈ کلچر فیسٹیول: کامیڈی تھیٹر ڈرامہ 'خوابوں کی نوٹنکی' آج پیش کیا جائے گا

خوابوں  کی نوٹنکی

نیوز ٹوڈے :     38 روزہ عالمی ثقافتی میلے کا جوش و خروش ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے جس کا مشاہدہ بڑی تعداد میں شرکاء کر رہے ہیں۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج 26 واں دن ہے جہاں رات 8 بجے کامیڈی تھیٹر ڈرامہ 'خوابوں کی نوٹنکی' پیش کیا جائے گا، 'خوابوں کی نوٹنکی' کی ہدایت کاری عظمیٰ سبین نے کی ہے اور اسے بابر جمال نے لکھا ہے۔

واضح رہے کہ 38 روزہ عالمی ثقافتی میلہ 2 نومبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+