وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ

وزیر خزانہ

نیوز ٹوڈے :   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دوسری جانب وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم منصبوں سمیت امریکا کے ریاستی اور محکمہ خزانہ کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

 اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر خزانہ سرمایہ کاری کے فورمز اور سیمینارز سے خطاب کریں گے اور ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔محمد اورنگزیب بین الاقوامی اور امریکی میڈیا کے منتخب نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+