اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے آج بڑا "سرپرائز ڈے" عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

نیوز ٹوڈے :   پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے آج بڑا ’سرپرائز ڈے‘ ہے۔عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کی جیت پارلیمنٹ کی جیت ہے، آئینی ترامیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش اور آمر ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مہم چلانے والے عدلیہ کے ہمدرد بن چکے ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت سیاسی یتیموں کا ٹولہ بن چکی ہے۔ ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اڈیالہ جیل کے قیدیوں اور ان کے چمچوں کی بھیانک صورت دیکھ لی ہے، پاکستانی عوام باشعور ہیں اور اڈیالہ جیل کے مستقل مکینوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئینی ترامیم کی منظوری میں جس نے بھی کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے، جمہوریت کی مضبوطی پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے۔وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جن کا مقدر رونا ہے وہی آئینی ترامیم اور قانون سازی میں تبدیلی لا سکتے ہیں، آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بڑا ’’سرپرائز ڈے‘‘ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+