آئینی ترامیم سے بروقت انصاف ملے گا، مریم نواز

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم بروقت انصاف کو یقینی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم واضح پیغام ہے کہ عوام کی آواز سب سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے ناگزیر ہے، ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار مل گیا ہے۔
 دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں آئینی ترامیم پاکستان کو کھڑا کرے گی، اس ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھلا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سود کے خاتمے کی شق کا خیر مقدم کرتے ہوئے عدلیہ کو خود مختار اور مضبوط بنایا گیا ہے، انصاف تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+