ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے عہدوں سے فارغ

ڈی آئی جی

نیوز ٹوڈے :   ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازعہ گرم ہوگیا جس کے بعد سندھ حکومت نے دونوں افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔

دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کو سونپ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر محمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پر ڈاکوؤں سے رابطے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیر محمد شاہ پر الزام عائد کیا تھا۔ الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی میں ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو شامل ہیں جب کہ تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+