وزیراعلیٰ کی دہلیز پر فراہمی کا پروگرام بحران کا شکار

ڈیلیوری پروگرام

نیوز ٹوڈے :    بیوروکریسی نے ہوم ڈیلیوری پروگرام کو ناکامی کے دہانے پر پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور امراض قلب کی ادویات کی ہوم ڈیلیوری کا پروگرام مئی میں شروع ہوا تھا۔ ساڑھے 5 ماہ گزرنے کے باوجود میڈیسن پروگرام کی رقم ادا نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات گھر پہنچانے کے لیے 20 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ دوائیوں کو گھر گھر پہنچانے کے لیے ادائیگی کس کھاتے سے کی جائے گی۔ہوم ڈیلیوری کمپنی نے ساڑھے 5 ماہ سے رقم نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صحت کے دونوں محکموں کی بیوروکریسی ادویات کی ہوم ڈیلیوری کے بل کو فوٹ کرنے سے غافل ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+