آئینی ترمیم کا عمل مکمل، نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے

نواز شریف

نیوز ٹوڈے :    سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دو ہفتے قبل لندن آنا تھا تاہم وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے رک گئے۔

 نواز شریف ایک ہفتے تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کے ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو رواں ہفتے امریکا کا ویزا ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف تقریباً ایک سال بعد لندن آرہے ہیں-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+