پاکستان کا امدادی سامان کے دو جہاز فوری طور پر لبنان اور غزہ بھیجنے کا فیصلہ

بحری جہاز

نیوز ٹوڈے :    حکومت نے فوری طور پر لبنان اور غزہ کے لیے امداد کے دو بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں غزہ اور لبنان کے لیے بھیجی جانے والی امداد کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم نے فوری طور پر لبنان اور غزہ کے لیے امداد کے دو جہاز بھیجنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین، لبنان، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیروں سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحق افراد تک پہنچے اور امدادی سامان کی ترسیل میں تیزی آئے۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زمینی اور ہوائی راستے سے امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ اور لبنان کے لیے ریلیف فنڈ کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوام عطیات جمع کرکے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کا ساتھ دیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+