یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور لاہور بار کے چیف جسٹس نامزدگی پر مبارکباد

جسٹس یحییٰ آفریدی

نیوز ٹوڈے :   سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا شمار بہترین ججوں میں ہوتا ہے، یہ تقرری مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ دوست قوم کو جوش میں رکھنا چاہتے ہیں، ہر چیز کو متنازعہ بنانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔ آئینی ترمیم ہوئی، اسے مزید بہتر کیا جا سکتا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کو پاکستان کا اگلا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی تقرری عدلیہ اور پورے ملک کے لیے انتہائی سود مند ہے۔ 

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے اپنی پریس ریلیز میں مزید کہا کہ جسٹس آفریدی نہ صرف ایک مثالی انسان ہیں بلکہ ایک ممتاز قانون دان بھی ہیں، جو اپنی بصیرت اور قانونی فہم کی وجہ سے مشہور ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ بار نے کہا کہ قانون کا علم اور انصاف کے لیے سنجیدگی جسٹس یحییٰ آفریدی کو اس اہم عہدے کے لیے بہترین امیدوار بناتی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی کو دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا۔اپنے ایک بیان میں لاہور بار نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئے چیف جسٹس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک اور نظام عدل کے لیے موزوں ثابت ہوں گے۔

 واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+