پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

شوکاز نوٹس

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔جن ارکان کو 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کے شبے میں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان، اسلم گھمن شامل ہیں۔

تحریک انصاف نے ان ارکان کو پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیر حاضر رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔ کریں گے، آدھے دن میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زین قریشی نے بھی پی ٹی آئی سے تعلق منقطع کر لیا ہے، ان کے کیس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+