مہنگائی کے ستائے عوام پر نیا پاور بم گرانے کی تیاری

بجلی

نیوز ٹوڈے :   تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، مہنگائی کے باعث عوام پر ایک اور پاور بم گرانے کی تیاریاں۔ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی 30 روپے 29 پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو ماہانہ 200 یونٹ تک دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی ہے۔ اکتوبر سے اس زمرے کے صارفین 9 سے 29 روپے فی یونٹ ادا کریں گے کیونکہ انہیں بلوں میں مزید ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔

50 یونٹس تک استعمال کرنے والے محفوظ صارفین سے 9.39 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا جبکہ 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 13.64 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 29 روپے 21 پیسے فی یونٹ ہو گی۔ سبسڈی ختم کرنے سے محفوظ صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔ دریں اثنا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مقررہ تاریخ کے بعد ادا کیے جانے والے بجلی کے بلوں کے لیے نئی سرچارج پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+