بجلی ہے یا نہیں ادائیگی کرنا ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین پر بم گرادیا
- 23, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے اگلے 7 سال کے لیے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔
بجلی استعمال ہو یا نہ ہو استعداد کی ادائیگی کرنی ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔کے الیکٹرک کے جنریشن ڈیزل پر ٹیرف 44 روپے 33 پیسے سے بڑھا کر 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایل این جی پر جنریشن ٹیرف 20 روپے 67 پیسے سے بڑھا کر 41 روپے 75 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔فرنس آئل کا جنریشن ٹیرف 33 روپے 31 پیسے سے 34 روپے 64 پیسے فی یونٹ جبکہ گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف 6 روپے 83 پیسے سے 9 روپے 62 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے