جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز اور جسٹس منصور سے الگ الگ ملاقات کی

چیف جسٹس آف پاکستان

نیوز ٹوڈے :    چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز کی ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں ہوئی، اس دوران چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس آفریدی نے کیسز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے جب کہ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے عملے نے بھی مبارکباد دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے سینئر ترین جج خطاب کریں گے تاہم قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس سے جسٹس یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس سے مستقبل کے چیف جسٹس کے لیے تین سینئر ترین ججوں کے نام مانگے تھے جن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ کے نام شامل تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+