حزب اللہ نے ( تل ابیب) میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر کئ راکٹ برسا دیے
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے کا دعوٰی کیا ہے - حزب اللہ نے اسرائیل پر مزید راکٹ برسانے کا اعلان بھی کر دیا ہے - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے صیہونی فوج کے انٹیلیجنس یونٹ 8200 پر راکٹ برساۓ اور ساتھ ہی شمالی اسرائیلی قصبوں پر بھی راکٹ داغنے کا اعلان کر دیا ہے - دوسری جانب صیہونی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے برساۓ گۓ راکٹس کے بعد پورے اسرائیل میں ایئر ریڈ سائرن بجا دیے گۓ -
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کی جانب داغے گۓ لمبی دوری پر مار کرنے والے راکٹوں کو راستے میں ہی مار گرایا تھا - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے شہر( ہرزلیا) پر گرنےوالے راکٹوں سے رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے - پچھلے مہینے سے اسرائیل لبنان پر بدترین فضائی حملے کر رہا ہے - اسرائیل نے لبنان پر الزام لگایا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد لبنان سے حزب اللہ اسرائیل پر حملے کر رہا ہے - پچھلے مہینے سے لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 46 لبنانی شہید ہو گۓ ہیں اور 11 ہزار 860 زخمی ہو چکے ہیں -
تبصرے