سکول کھلنے کے اوقات تبدیل

سکول کھلنے کا وقت

نیوز ٹوڈے :   لاہور میں  سکول کھلنے کا وقت فضائی آلودگی کے باعث تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے، نئے اسکول کھلنے کا وقت 28 اکتوبر سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کی اسمبلی کلاس روم اور آؤٹ ڈور میں ہوگی۔ سرگرمیاں کو معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں 31 جنوری 2025 تک ہر قسم کے آتش بازی پر سخت پابندی رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں لوگوں کو ماسک پہننے اور سموگ سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات  پر عمل کرنے کا کہا گیا گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے اور کھلی جگہوں پر زیادہ دیر تک نہ رہنے کی ہدایت کی-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+