انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ کی پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انٹونی بلنکن محمد بن سلمان

نیوز ٹوڈے :   امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور غزہ کی پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خطے میں جاری کشیدگی بالخصوص غزہ کی پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس کی روک تھام اور اس سے پیدا ہونے والے سیکورٹی اور انسانی اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفیر اور وزیر خارجہ کے وفد میں سعودی قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ العبیکان اور جنرل انٹیلی جنس چیف خالد الحمیدان نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی اور خطے میں کشیدگی میں کمی سمیت غزہ کی پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج سعودی عرب پہنچ گئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+