ایوان نمائندگان کے ارکان نے صدر بائیڈن کو خط لکھ کر پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا مطالبہ کیا
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد ارکان نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ایوان نمائندگان کے ارکان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں۔
خط میں صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی کا مرکز انسانی حقوق کو رکھیں۔ارکان کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی سفارتخانے کے حکام سے پی ٹی آئی کے بانی سے جیل میں ملاقات کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
خط لکھنے والے ارکان کی قیادت کرنے والے امریکی رکن گریگ کیسر نے کہا کہ امریکی ارکان نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا اجتماعی مطالبہ کیا ہے، جو امریکی خارجہ پالیسی کے طویل عرصے سے ناقد ہیں اور جن کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے اور وہ اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔
تبصرے