آئی ٹی ایف سی نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کو تین سالوں کے دوران 3 بلین ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں فوری طور پر 269 ملین ڈالر کی براہ راست فنانسنگ ہوگی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو تین سال تک کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے پر IFTC کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کی معاون سیکرٹری برائے اقتصادی و کاروباری امور ایمی ہولمین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا اور امریکہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے زراعت، آئی ٹی، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کی اور امریکی کمپنیوں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کے حوالے سے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ مضبوط ہو رہا ہے اور ترسیلات زر میں بہتری آ رہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ امریکا میں ہیں۔
تبصرے