اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کی رہائی کا سلسلہ جاری

شریٰ بی بی

نیوز ٹوڈے :    توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی ہے۔

توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے تھے۔ملک طارق محمود نون نے بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے ہیں اور ان کی رہائی جلد اڈیالہ جیل میں جمع کرائی جائے گی جس کے بعد پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ کی رہائی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس دو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کے جانے کے باعث گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی رہائی نہ ہوسکی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+