کراچی میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ آکر خاتون عدالت پہنچ گئی
- 24, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ آکر خاتون شہری نے عدالت میں درخواست دائر کردی۔
کراچی کے علاقے کلفٹن کے شہری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس کے پڑوسی نے بغیر لائسنس کے مرغیاں اپنے گھر میں پال رکھی ہیں، وہ مرغیوں کے شور سے تنگ آچکی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ مرغیاں دکانوں پر فروخت ہورہی ہیں یا گھر پر پالی جارہی ہیں، کیا آپ کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں؟
خواتین کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے جو کنٹونمنٹ بورڈ ایکٹ میں بھی موجود ہے۔وکیل سی بی سی نے کہا کہ مرغی رکھنے یا نہ رکھنے کا کوئی قانون نہیں ہے۔ عدالت نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے