ہم جسٹس یحییٰ کی مخالفت کیوں کریں؟ شوکت یوسفزئی نے کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ پر قیادت پر برس پڑے

 شوکت یوسفزئی

نیوز ٹوڈے :   شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ پر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے قائم کمیٹی کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شوکت یوسفزئی نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی کا پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں جب کہ انہوں نے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ اس معاملے پر شوکت یوسفزئی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، انہوں نے شرکت نہیں کی تو وفاقی حکومت سے آئینی ترمیم پر بات کیوں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی صاف ستھرے کردار کے حامل ہیں، ہم ان کی مخالفت کرکے اپنے لیے مسائل کیوں پیدا کریں؟

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+