صیہونی فوج نے حزب اللہ کے مزید 3 کمانڈرز کی شہادت کا دعوٰی کیا ہے
- 25, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلے 48 گھنٹوں میں لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللہ) کے مزید 3 لیڈر شہید کر دیے ہیں - "سی این این" کی دی گئی رپورٹ میں صیہونی فوج کے دیے گۓ بیان کے مطابق پچھلے 2 دن سے جاری اسرائیل کی شدید بمباری سے حزب اللہ کے مزید 3 کمانڈر شہید ہو گۓ ہیں - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ بمباری سے شہید ہونے والے حزب اللہ کے کمانڈر جنوبی لبنان کے علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے -
بیان کے مطابق حزب اللہ کے شہید ہونے والے تینوں کمانڈر اسرائیل پر متعدد راکٹ اور میزائل حملوں کے ذمہ دار تھے - پچھلے 2 دن سے جنوبی لبنان پر اسرائیل کے زمینی اور فضائی حملوں میں حزب اللہ کے کم از کم 70 لڑاکوں کو شہید کرنے کا اسرائیلی فوج نے دعوٰی کیا ہے - البتہ حزب اللہ نے ابھی تک اپنے کمانڈرز کی شہادت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا - صیہونی فوج نے موجودہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ کے متعدد سینیئر رہنماؤں اور لڑاکوں کو شہید کر دیا ہے ، جن میں حزب اللہ سربراہ (حسن نصراللہ اور ان کے جانشین ہاشم صفی الدین) بھی شامل ہیں -
تبصرے