اسرائیل نے کی پورے ایران پر جوابی حملے کی منصوبہ بندی

اسرائیل  ایران

نیوز ٹوڈے :   عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کی مکمل مصوبہ بندی کر لی ہے - اور اسرائیل اس حملے میں ایران کے سینیئر عہدہ داروں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بناۓ گا - عرب میڈیا نے اسرائیل کے ایک "چینل 14 " کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے میزائل حملے کا جواب دینے کیلیے مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے - اور اس منصوبے کے تحت حملوں میں ایران کے اہم عہدہ دوراں کی رہائشوں پر حملے بھی شامل ہیں - یہ حملے اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کے گھر پر حملے کے جواب میں کیے جائیں گے -

چینل 14 کے مطابق صیہونی فوج اور بین الاقوامی خفیہ ایجنسی نے اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع (یوو گیلینٹ) کو جاری مہینے کے شروع میں ایرانی میزائل حملے کا جواب دینے کیلیے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی - اس رپورٹ میں ایران کے کچھ منتخب ارکان کی رہائش گاہوں ، تیل ڈپوؤں ، فوجی ٹھکانوں اور سرکاری عمارتوں سمیت کئی ممکنہ اہداف کا خا کہ شامل ہے - ایران کے عہدہ داروں کے گھروں پر حملے کو نیتن یاہو کے گھر پر حملے کے بدلے میں نشانہ بنایا جاۓ گا - رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کی تفصیلات صرف کچھ عہدہ داروں کو دی جائیں گی اور ایران پر حملے میں شامل پائلٹوں کو بھی حملے سے کچھ لمحے پہلے ہی اہداف سے آگاہ کیا جاۓ گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+