پی ٹی آئی کے بانی کو پتہ چل گیا، ان کے لوگ انہیں چھوڑ گئے، بک چکے ہیں: فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

نیوز ٹوڈے :   سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کے لوگ انہیں چھوڑ کر بک چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب پرانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی پی ٹی آئی ایک طرف، بہنیں ایک طرف اور بیگم ایک طرف۔انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈسکاؤنٹ کی پیشکش مائنس عمران سب کے لیے ہے، پی ٹی آئی کے بانی پہلے دلدل میں تھے اور اب سیاسی جہنم میں ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور کے بجائے پشاور پہنچی، بدھ کو ان کی ضمانت منظور ہوئی، لیکن بنی گالہ ایک ہفتے سے رنگ ہورہا تھا، جو گزشتہ بارہ سال سے نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ گوگی فرینڈ شپ مال اور منیڈا میں ایک ایسی دوستی ہے جو ہر جگہ نظر آتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+