عراق جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

پاکستانی شہری

نیوز ٹوڈے :   دفتر خارجہ نے عراق جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے عراق جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق جانے کا ارادہ رکھنے والے خطے کی صورتحال کے پیش نظر محتاط رہیں، خطے میں صورتحال مستحکم ہے اور ایئرلائن کے آپریشنز معمول پر آنے کا انتظار کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+