دنیا کا پہلا ایئرپورٹ جسے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پاسپورٹ فری بنایا گیا

پاسپورٹ فری

نیوز ٹوڈے :   اگر آپ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو ہوائی اڈے پر پاسپورٹ، شناخت کی تصدیق اور دیگر طریقہ کار میں کافی وقت لگتا ہے۔تصور کریں کہ اگر آپ کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ یا ٹکٹ دکھائے بغیر اپنی پرواز میں سوار ہونے کا موقع ملے تو آپ کتنا وقت بچائیں گے؟

یقین کرنا مشکل ہو گا، لیکن دنیا میں پہلی بار ہوائی اڈے پر مسافر صرف 10 سیکنڈ میں امیگریشن سے گزر سکتے ہیں۔یہ سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ ہے جہاں اب پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تمام کام بائیو میٹرک کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ 24 اکتوبر کو امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی (ICA) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کو چانگی ایئرپورٹ کے چاروں ٹرمینلز میں پاسپورٹ فری کلیئرنس کا نظام مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

وہاں 30 ستمبر سے چہرے کی سکیننگ کا نظام استعمال ہو رہا ہے، جس سے امیگریشن پراسیسنگ کے وقت میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔غیر ملکی مسافروں کو اب بھی آمد پر پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت ہے لیکن واپسی پر نہیں، بائیو میٹرکس کافی ہوں گے۔

دنیا کا پہلا ائیرپورٹ جسے جدید ٹیکنالوجی سے پاسپورٹ فری بنا دیا گیا

15 اکتوبر تک 1.5 لاکھ مسافروں نے اپنے پاسپورٹ پیش کیے بغیر امیگریشن کلیئر کر دی تھی۔حکام کے مطابق تمام مسافروں کو سنگاپور پہنچنے سے 3 دن پہلے ایس جی ارائیول کارڈ جمع کرانا ہوگا۔

یہ دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ ہے جہاں اتنے بڑے پیمانے پر مسافروں کی کلیئرنس کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔یہ نیا کلیئرنس سسٹم کافی عرصے سے کام کر رہا تھا اور اس کا ٹرائل اگست 2024 میں شروع ہوا تھا اور اب اسے نافذ کر دیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+