اسرائیل نے کیا ایران پر جوابی حملہ

ایران پر جوابی حملہ

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل نے ایران پر ہفتے کی شام 26 جون کو جوابی حملوں کا آغاز کر دیا ـ اسرائیل نے ان حملوں میں ایران کے دارالحکموتی شہر (تہران) پر 7 راکٹ داغے - "ایرانی میڈیا" نے بھی اس حملے کی تصدیق کر دی - امریکہ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو ایران کے اسرائیل پر کیے گۓ میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل نے ایران پر جوابی حملے کیے ہیں - ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایران کے دارالحکومت کے مغرب میں 7 دھماکے سنائی دیے - جبکہ تہران میں " خمینی ایئرپورٹ" پر بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ـ "شامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق (دمشق اور ہومز) میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں -

جبکہ شامی فضائیہ اسرائیلی میزائلوں کو ناکام بنانے میں مصروف رہی ـ اس کے ساتھ ساتھ (عراق کے شہروں دیالہ اور صلاح الدین) پر بھی اسرائیل نے راکٹ داغے - اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کے اسرائیل پر کیے گۓ میزائل حملے کے جواب میں ایران کے کئی علاقوں میں ایرانی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا - اسرائیلی وزیر دفاع نے رواں ہفتے ہی بیان دیا تھا کہ ایران کو اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے بدلے بھاری قیمت چکانا پڑے گی - ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ تہران پر دھماکے دفاعی نظام کی سرگرمیوں کے باعث ہیں ـ جبکہ مہر آباد اور خمینی ایئرپورٹ پر صورتحال معمول کے مطابق ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+