ایران پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے (ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای) کا بیان
- 28, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران پر اسرائیل کے جوابی حملے پر خامنہ ای کا رد عمل سامنے آ گیا - ایران کے (سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای) نے ایران پر اسرائیلی حملوں پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 'اس حملے کو کم نہ سمجھا جاۓ اور نہ ہی اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاۓ - پچھلے دنوں اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایرانی فوجیوں کے گھر والوں سے بات چیت کرتے ہوۓ سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیلی ایران کی طاقت کا غلط اندازہ لگا رہے ہیں - اسرائیل ابھی تک ایران کی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکا -
اور ہمیں ان کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے - ایکس کو دیے گۓ بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی حکام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ دشمن کو اپنی طاقت کیسے دکھانی ہے - اور جو قوم کے مفاد میں ہوگا وہ ویسے ہی کریں گے ـ دو دن پہلے ہوۓ اسرائیلی حملوں کے حوالہ سے بات کرتے ہوۓ خامنہ ای نے کہا اس حملے کو نہ تو کم سمجھنا چاہیے اور نہ ہی اس کی تشہیر کرنی چاہیے - دوسری طرف امریکی نیوز پیپر "نیو یارک ٹائمز" کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر شدید بیمار ہیں اور ان کے دوسرے بیٹے (مجتبیٰ) کے ان کے جانشین بننے کے امکان ہیں -
تبصرے