فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان "ٹرامی" نے مچائی تباہی

سمندری طوفان

نیوز ٹوڈے :   فلپائن میں آنے والے سمندر طوفان "ٹرامی" سے تباہی کا سلسلہ بڑھنے لگا - طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے بڑھ چکی ہے -"بین الاقوامی میڈیا" کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 24 اکتوبر کو فلپائن سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ٹرامی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے -

طوفان کی وجہ سے ہونےو الے مختلف حادثوں مہں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 100 سے بڑھ چکی ہے - سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے رہائشی علاقوں کا نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے - گھروں کے اندر سیلابی پانی جمع ہو جانے کے باعث مکین گھروں کی چھتوں پر رہنے کیلیے مجبور ہیں - فلپائنی حکام کے مطابق انہیں طوفان کے خطرے کے پیش نظر پانچ لاکھ لوگوں کو بے گھر کرنا پڑا - سیلابی صورتحال کے باعث 40 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کا کچھ پتہ نہیں کہ زندہ بھی ہیں یا نہیں - زخمیوں اور لاپتہ افراد کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+