سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار کاروبار بڑھانے کے لیے جدوجہد تیز کریں، خالد مجید

خالد مجید

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کریں۔

پاکستان انویسٹرز کے نئے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ٹیلنٹ پیدا کریں اور پاکستان کی معیشت اور زرمبادلہ میں اضافہ کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجارتی ترقی کی قونصل سعدیہ خان نے کہا کہ سعودی عرب معیشت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک مضبوط اور محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کی مارکیٹ کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ ہمارا تجارتی ہدف سعودی ویژن 2030 کی سطح تک پہنچ سکے۔اس موقع پر سعدیہ خان نے چوہدری شفقت محمود کو صدر، فضل میمن کو نائب صدر، سردار وقاص عنایت کو جنرل سیکرٹری اور علی خورشید کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

تقریب سے فیصل طاہر، حسن مسعود پوری، چوہدری شفقت محمود نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں حج، عمرہ، تعمیرات، انجینئرنگ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+