انڈونیشیا نے آئی فون 16 سیریز کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگا دی

آئی فون 16 سیریز ا

نیوز ٹوڈے :  انڈونیشیا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

پابندی کی وجہ ایپل کی انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی ہے۔ماضی میں، امریکی کمپنی نے انڈونیشیا میں تحقیق اور ترقی کے مراکز کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔

لیکن اب تک ایپل کی جانب سے صرف 95 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔اسی وجہ سے، انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کے آلات کے لیے IMEI سرٹیفکیٹس کا اجراء روک دیا ہے۔

انڈونیشیا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غیر ملکی سیاحوں اور ایئر لائن کے عملے کے ارکان کو انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کے دو آلات لانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔لیکن وہ ان آلات کو انڈونیشیا میں فروخت نہیں کر سکیں گے۔

انڈونیشیا کے قانون کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کے لیے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی طور پر سامان تیار کرنا ہوگا، مقامی طور پر سافٹ ویئر تیار کرنا ہوں گے یا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرنا ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+