ایران نے اسرائیل پر حملے کیلیے اپنی پوری قوت لگانے کا اعلان کر دیا

ایران

نیوز ٹوڈے :  ایران نے اسرائیل پر جوابی کارروائی کیلیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لانے کا اعلان کر دیا ہے - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان (اسماعیل بقائی) نے بیان جاری کیا ہے کہ 'اسرائیل کو یقینی اور مؤثر جواب دینے کیلیے ہم دستیاب تمام وسائل استعمال کریں گے - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوابی ردعمل کی نوعیت کا انحصار اسرائیل کے حملے کی نوعیت پر ہے-

کچھ دن قبل صیہونی فوج نے ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس سے ایران کے فوجی ہلاک ہو گۓ تھے - ایک دن پہلے ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے بھی ایک بیان جاری کیا کہ بن یامین نیتن یاہو حکومت ایران کی طاقت کا غلط اندازہ لگا رہی ہے اور یہودی ابھی تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے - اور ہمیں ان کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+