جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف ثبوت عالمی عدالت انصاف میں پیش کر دیے
- 29, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے ثبوت جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں پیش کر دیے - جنوبی افریقہ کے صدر (سیرل راما فوسا ) کے دفتر سے جاری کیے گۓ بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی کی نسل کشی کے ثبوت بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش کر دیے ہیں - افریقی ایوان صدر کا کہنا تھا کہ 'ان دستاویزات میں ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے صاف پتل چل رہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کرکے کس طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے-
ان ثبوتوں میں "غزہ کے لوگوں کو ممنوعہ ہتھیاروں سے مارنا ، لوگوں تک امداد نہ پہنچنے دینا ، بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ، غزہ کے لوگوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کرکے غزہ پر قبضہ کرنا" شامل ہیں -جنوبی افریقہ کی جانب سے لاۓ گۓ مقدمے میں عالمی عدالت انصاف غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے الزامات کا جائزہ لے رہی ہے - عالمی عدالت انصاف اس کیس میں ایک ابتدائی فیصلہ پہلے ہی دے چکی ہے - عالمی عدالت انصاف نے مئی کے مہینے میں اسرائیل کو غزہ پر جارحیت بند کرنے کا حکم دیا تھا - جس میں غزہ کے لاکھوں لوگوں کیلیے سنگین خطرے کا حوالہ دیا گیا تھا ـ لیکن اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا تھا -
تبصرے