ایران کے جوابی حملے کے خوف سے نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس خفیہ مقام پر منتقل کر دیا

اجلاس خفیہ مقام پر

نیوز ٹوڈے :    ایران کی جوابی کارروائی سے خوفزدہ اسرائیل نے اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آرمی ہیڈ کوارٹر یا وزیر اعظم ہاؤس میں بلانے کی بجاۓ کسی خفیہ مقام پر بلانے کا کیا فیصلہ کیا ہے ـ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے دی گئی جوابی حملے کی دھمکیوں پر (وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو) نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسرائیلی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس یا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے -

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیاست دانوں اور اہم حکومتی مقامات پر حملوں کے خطرے کی وجہ سے تمام اجلاس منتقل کیے جا رہے ہیں- اور یہ اب کسی مخصوص جگہ پر منعقد نہیں کیے جائیں گے - ایک اور اسرائیلی میڈیا چینل "واہ نیوز" کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے گھر پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+