غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 3 صحافیوں سمیت متعدد شہری شہید
- 29, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گۓ جن میں 3 صحافی بھی شامل -غزہ کے شمالی علاقے پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں 3 صحافیوں سمیت 30 فلسطینی شہید جب کہ لبنان میں بھی 21 افراد شہید ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے نصیرات کے پناہ گزین کیمپ کے سکول پر ایک مرتبہ پھر وحشیانہ بمباری کر دی جس سے 50 بے گھر فلسطینی شہید ہو گۓ - غزہ کے علاقہ (شجائیہ) میں صیہونی فوج کے حملے میں 3 صحافی بھی شہید ہو گۓ ـ جبکہ مجموعی طور پر 100 سے زائد شہری زخمی بھی ہو گۓ -
صیہونی فوج کی لبنان پر بمباری میں بھی 21 لبنانی شہری شہید ہو گۓ - حزب اللہ کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گۓ - دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس یا فوجی ہیڈ کوارٹر کی بجاۓ کسی خفیہ مقام پر بلانے کا فیصلہ کیا ہے -
تبصرے