یحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد بھی حماس کے حوصلے پست نہیں ہوۓ ، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

یحیٰ سنوار

نیوز ٹوڈے :   حماس سربراہ ( یحیٰ سنوار) کی شہادت کے بعد بھی حماس کے لڑاکوں کے حوصلے پست نہیں ہوۓ اسرائیلی میڈیا نے کیا دعوٰی ـ اسرائیلی "اخبار یرو شلم پوسٹ" کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد بھی حماس کے حوصلے بلند ہیں اور حماس کے لڑاکوں کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور یحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کیلیے کچھ نہیں بچا - حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں (قطر کے شہر دوحہ) میں مزاکرات کی تیاریاں کی جارہی ہیں -

اس موقع پر قطر میں موجود حماس کے ذرائع نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ لڑتے ہوۓ حماس سربراہ یحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد دوحہ میں رہائش پذیر حماس کے عہدہ داروں کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ ان کے پاس کھونے کیلیے اب کچھ نہیں بچا - ذرائع کے مطابق یہ سوچ اور فکر یرغمالیوں کی رہائی کیلیے ہونے والے مزاکرات پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور حماس کے کے نقطہ نطر کو تبدیل کر سکتی ہے ـ کیونکہ حماس ابھی تک یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اپنی شرائط پر قائم ہے جن میں سب سے اہم غزہ میں جنگ بندی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+