پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ، بھارتی میڈیا کی عوام کی ذہنیت

بھارتی میڈیا

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کا ازلی دشمن بھارت دنیا کو ہمارے خلاف اکسانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور اپنے مکر و فریب سے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرتا رہتا ہے۔بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا کر دنیا کے سامنے پاکستان کو خطرناک ملک ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری بھی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم میں برابر کی شریک ہے۔ اس حوالے سے بھارتی فلم انڈسٹری بھی اصل حقائق ہیں۔ ۔

بھارت کی طرف سے تیار کردہ مواد گمراہ کن اور غلط معلومات پر مبنی ہے جو نفرت کو ہوا دیتا ہے۔ مودی سرکار اپنے پروپیگنڈے میں ہندو کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے، وہیں بھارت پاکستان کو خطرناک ملک ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

بھارت اس قسم کی جھوٹی خبروں کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو اپنے حق میں لانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور بھارتی میڈیا بھی پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی فلمیں اور ڈرامے بھی اس کا موثر ہتھیار ہیں جن کی مدد سے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے میڈیا میں پاکستان کا منفی امیج پیش کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کو تمام مسائل کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

بھارتی حکومت کے اپنے اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں لیکن منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو بدنام کیا جاتا ہے۔بھارت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف مہمات تشدد کو فروغ دیتی ہیں جس سے امن کی بحالی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

بھارتی حکومت کی حکمت عملی نے خطے میں امن کے قیام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے ذریعے غلط معلومات پھیلانا عالمی سطح پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارت کے اپنے اقدامات سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس وہ سارا الزام پاکستان پر ڈالتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک منظم منصوبے کے تحت بھارتی قیادت کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی میڈیا میں پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جاتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+