اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے نۓ سربراہ کو بھی شہید کرنے کی دھمکی دے دی
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے حزب اللہ کے نۓ سربراہ (شیخ نعیم قاسم) کو بھی شہید کرنے کی دی دھمکی - اسرائیل کے وزیر دفاع (یوواف گیلینٹ) نے اپنے جاری کردہ بیان میں حزب اللہ کے نۓ بننے والے سربراہ شیخ نعیم قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی ہے - اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر حزب اللہ کے نۓ سربراہ کی تصویر شائع کرتے ہوۓ دھمکی دی ہے کہ یہ بھی عارضی تقرری ہے زیادہ دیر نہیں چل سکے گی ـگیلینٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے -
ستمبر کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ بیروت پر صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں شہید ہو گۓ تھے - اور اس کے بعد حزب اللہ کے متوقع اور حسن نصراللہ کے جانشین کو بھی شہید کر دیا گیا تھا -جس کے بعد شیخ نعیم قاسمی کو حزب اللہ کا نیا سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے - حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد میڈیا پر بیان جاری کرنے والے حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت کے پہلے فرد بھی شیخ نعیم قاسمی ہی تھے -
تبصرے