اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (انروا ) پر پابندی لگا دی
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے" ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) پر پابندی کا بل منظور کر لیا گیا - اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے ساتھ اسرائیلی حکام کے رابطوں پرپابندی ، انروا کے ساتھ اسرائیل کے تمام تعلقات کے خاتمے اور اقوام متحدہ کے ادارے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی منظوری بھی دے دی ہے - اس بارے میں اسرائیل کے وزیر اعظم (یامین نیتن یاہو) کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امدادی ادرے انروا کے عملے کو اسرائیل کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جواب دہ ہونا پڑے گا-
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں ابھی آگے مزید مضبوط انسانی امداد دستیاب رہے گی - نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ابھی تک 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے بدلے میں 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز موصول نہیں ہوئی - اسرائیلی پابندی کے اس اقدام پر انروا نے کہا کہ ادارے پر پابندی فلسطینیوں کے مصائب کو بڑھاۓ گی - غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاۓ گا - اسرائیل کے اس اقدام پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور برطانیہ نے بھی اسرائیل کی اس حرکت کو غلط قرار دیا ہے - فلسطین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ہے -
تبصرے