حماس نے جنگ بندی پر بات چیت کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زھر نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زھر نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء سے مشروط ہوگا۔
دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 143 افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں 2 رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے دوران عمارت میں پناہ لینے والے 119 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے لبنان پر بھی بمباری کی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 افراد شہید اور 180 زخمی ہوئے۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں 3 ڈرون حملے کیے جن کے دوران ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔
تبصرے