پاکستان میں سب سے زیادہ پیار ملا: ڈاکٹر ذاکر نائیک
- 30, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیار ملا، دورہ پاکستان بہت اچھا رہا۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر نائیک نے کہا کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، سندھ حکومت بالخصوص گورنر سندھ اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، میرا استقبال اچھے طریقے سے کیا گیا اور سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی، میں 1991 میں پاکستان آیا تھا، لیکن ان دنوں میں نے تبلیغ نہیں کی، پاکستان کے تمام مذہبی ادارے میری عزت کرتے تھے۔ . عزت ملی، پوری دنیا سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آکر خود کو بہت محفوظ سمجھتے ہیں۔ نوجوان سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کریں۔ اللہ کے دین کو پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ پاکستانی نوجوانوں میں جوش و خروش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین کے حالات سے دکھی ہیں، ایک وقت آئے گا جب تمام مسلمان متحد ہوں گے۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ علما اور حکمرانوں کو مل بیٹھ کر کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔
تبصرے