پاکستان میں اساتذہ کی تربیت کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ کے درمیان معاہدہ

آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ

نیوز ٹوڈے :   آکسفورڈ یونیورسٹی اور ملالہ فنڈ نے پاکستان میں اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے کے تحت غیر سرکاری تنظیم ٹیلی سکوپ اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گی۔ یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ مجوزہ پروگرام پاکستان ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوشن میں بی ایڈ پروگرام کے تحت پڑھایا جائے گا۔

شہزاد رائے نے کہا کہ یہ منصوبہ روایتی نظام کو ایک نئی جہت دے گا جس سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔ اس منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں کی تربیت کے لیے ٹیچر ایجوکیٹرز کو بھی تیار کیا جائے گا۔

 آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایان تھامسن نے کہا کہ اس منصوبے سے اساتذہ کو پڑھانے والے ماہرین تعلیم کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+