اسرائیل نے فوج کے بھاری جانی نقصان کے بعد لبنان میں جنگ بند کرانے کا فیصلہ کر لیا
- 31, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان میں صیہونی فوج کے بھاری جانی نقصان کے بعد نیتن یاہو حکومت نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا فیصلہ کر لیا - اسرائیل کے سرکاری میڈیا نے جنگ بندی معاہدے کی تجویز کا مسودہ شائع کر دیا ہے - اس معاہدے میں اسرائیل اور لبنان دونوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے - اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ 60 دن کے جنگ بندی معاہدے میں مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی - اسرائیل جنگ بندی معاہدہ ہوتے ہی 7 دنوں کے اندر لبنان سے اپنی فوجیں نکال لے گا اور اسرائیلی فوج کے نکلتے ہی لبنانی فوج تعینات کر دی جاۓ گی -
لبنان کے نگران وزیر اعظم (نجیب مکاتی) کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کچھ گھنٹوں میں ہی جنگ بندی ہو جاۓ گی - جنگ بندی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر امریکہ کا کہنا ہے کہ ' لبنان ، اسرائیل جنگ بندی سے متعلق اطلاعات اور مسودے گردش کر رہے ہیں لیکن یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے - میڈیا کی ذریعے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق لبنان میں صیہونی فوج کے بھاری جانی نقصان کے بعد اسرائیل نے حزب اللہ کو "دریاۓ لطانی" سے پیچھے دھکیلنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے- فلسطینی میڈیا کے مطابق جاری مہینے میں حزب اللہ کے لڑاکوں کے ہاتھوں لبنان میں صیہونی فوج کے 62 فوجی مارے گۓ -
تبصرے