حزب اللہ نے ایک مرتبہ پھر داغیں اسرائیل پر کئ بلیسٹک میزائلیں

بلیسٹک میزائلیں

نیوز ٹوڈے :  ایک طرف تو امریکہ ، لبنان میں جنگ بندی کرانے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن دوسری جانب حزب اللہ اور اسرائیل بغیر کسی رکاوٹ کے ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں - صیہونی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقے میں درجنوں دیہاتوں پر فضائی حملے کیے جس کے جواب میں حزب اللہ نے بدھ والے دن اسرائیل پر بلیسٹک میزائلیں داغ دیں -"العربیہ نیوز" کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی داغی گئی زمین سے زمین تک مار کرنے والی بلیسٹک میزائلوں کے بعد اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن بجنے لگے - رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی میزائلوں کو حیفا شہر کے باہر ہی روک لیا گیا - جبکہ حزب اللہ نے اس حملے میں (نتانیا) کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے -

شمالی اسرائیل کے (نہاریا) کے علاقہ میں ڈرون حملے میں ایک فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے - اس سے پہلے منگل کے دن صیہونی فوج کے ٹینک لبنان کے دیہات (الخیام) کے مشرقی حصے میں داخل ہو گۓ جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن میں یہ دور ترین مقام ہے جہاں پر صیہونی فوج پہنچ چکی ہے - منگل کے دن حزب اللہ نے جاری کردہ اپنے بیانات میں تصدیق کی تھی کہ الخیام کے جنوب اور مشرقی حصوں میں اس نے صیہونی فوج کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے ایک اسرائیلی ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی اور ٹینک میں موجود عملے کے ارکان آگ میں جل کر زخمی اور ہلاک ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+