صیہونی فوج کے ترجمان نے حزب اللہ کے کمانڈر کی گرفتاری کا دعوٰی کیا ہے

اسرائیلی فوج کے ترجمان

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج کے ترجمان (افیخاعی ادرعی) نے منگل کے دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'صیہونی فوج نے "عیتا الشعب" کے علاقے سے حزب اللہ کے ایک کمانڈر ( حسن عقیل جواد ) اور الرضوان فوج کے کئی لڑاکوں کو گرفتار کر لیا ہے - اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پوسٹ کے ساتھ حزب اللہ کمانڈر کی تصویر بھی شائع کی ہے -

دوسری جانب حزب اللہ نے "کفر کلا اور یعقوصہ" کے علاقوں میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعوٰی کیا ہے - "العربیہ نیوز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق شمالی اسرائیل کی سرحد پر بسے دیہاتوں میں خطرے کے سائرن بجاۓ گۓ - منگل کے دن جنوبی لبنان کے شہر "صیدا کے قریب ایک گاؤں الصرفند" پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 8 لبنانی شہید ہو گۓ - صیہونی فوج نے 23 ستمبر سے بیروت شہر کے جنوبی علاقوں کے علاوہ جنوبی لبنان اور البقاع پر بھی اپنے حملے بڑھا دیے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+