چینی ہیکروں کا بڑا کارنامہ ، امریکہ کی 100 کے نزدیک اہم شخصیات کو بنایا نشانہ
- 31, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ میں صدارتی انتخابات سے چند دن قبل چینی ہیکروں کے ایک گروہ نے مشہور امریکی شخصیات کو نشانہ بنایا ہے - چینی حکومت کے ہیکروں کے نشانہ پر آنے والے "سابقہ امریکی صدر اور موجودہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر کے افراد اور امریکہ کے موجودہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کے لوگ اور وزارت خارجہ کے کی اہم شخصیات" شامل ہیں - یہ خبر امریکہ کے اخبار "نیویارک ٹائمز" نے با وثوق ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے حوالے سے شائع کی ہے-
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کے ہیکروں کی اس پیچیدہ کارروائی نے امریکی قومی سلامتی کے ذمہ داروں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے - کیونکہ ان ہیکروں نے امریکہ کے ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا ہے جن کے ساتھ رابطہ چینی حکومت کیلیے دلچسپی کا مرکز ہے - یہ اطلاعات دینے والے ذرائع نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ انتہائی حساس نوعیت کی کارروائی ہے اور اس کا نشانہ بننے والے لوگوں کی تعداد 100 کے نزدیک ہے - جن اہم شخصیات کے استعمال میں آنے والے فون سیٹس کو ہیک کیا گیا ہے - ان میں (ڈونلڈ ٹرمپ ان کا بیٹا ایرک اور داماد جیرک ڈکشنر) شامل ہیں -
تبصرے