ایران نے (موٹرولا) کی پروڈکٹس پر پابندی لگا دی

ایران

نیوز ٹوڈے :   ایران نے اپنی مشہور مابائل بنانے والی کمپنی (موٹرولا) کے موبائل فون کی خرید وفروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ ایران میں ہوۓ پیجر دھماکوں کے بعد کیا ہے - ایرانی وزیر (محمد مہدی برادران) کا کہنا ہے کہ حکومت نے موٹرولا موبائل فونز کی درآمد ، خریدو فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی لگا دی ہے -

محمد مہدی برادران کے مطابق ایران کی حدود میں موٹرولا موبائلز کی ڈیوائسز کی فروخت پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے - اس سے پہلے ایران نے اپنی تمام پروازوں میں "واکی ٹاکی اور پیجر" کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی تھی - ایران نے یہ فیصلہ حزب اللہ کےکارکنوں اور اندازاً 3 ہزار دوسرے افراد کے استعمال میں آنے والے پیجرز اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے 60 دن بعد کیا ہے - رپورٹ کے مطابق ایران نے آن لائن سٹوروں پر بھی موٹرولا فونز کی فروخت بند کر دی ہے ـ ان سٹوروں سے موٹرولا فونز ہٹا دیے گۓ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+