ٹرمپ کا چاند پر چہل قدمی کرنے والے دوسرے خلاباز بز ایلڈرین کی حمایت کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیل آرمسٹرانگ اور چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے دوسرے خلا باز کے ساتھ چاند مشن میں شامل بز ایلڈرین نے ان کی حمایت کی ہے۔

وسکونسن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ سابق خلاباز بز ایلڈرین نے صدارتی انتخاب کے لیے ان کی حمایت کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں دنیا کے مشہور خلاباز بز ایلڈرین کے لیے بہت احترام کرتا ہوں، وہ ایک عظیم خلاباز ہیں۔

ایک بیان میں، بز ایلڈرین نے کہا کہ صدارت کے فرائض کی انجام دہی کے لیے انسانی سمجھ بوجھ، درست فیصلے کرنے کی صلاحیت، فیصلہ سازی اور غیر معمولی طور پر پرسکون ذہنی حالت کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بز ایلڈرین اس سے قبل ریپبلکن سیاست میں سرگرم رہے ہیں، انہوں نے ٹرمپ کی نیشنل اسپیس کونسل کی حمایت، یو ایس اسپیس فورس کی تشکیل، اور ایلون مسک کی طرح نجی خلائی شعبے کی ترقی کی تعریف کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+