ایران کب اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کر سکتا ہے؟ امریکی میڈیا کا دعویٰ سامنے آگیا
- 31, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران ممکنہ طور پر 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اسرائیلی حملے کا جواب دے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہوگا۔
امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کی امریکی میڈیا رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ اگر ایران نے جواب دینے کا فیصلہ کیا تو امریکا اور اسرائیل دفاع کے لیے کھڑے ہوں گے۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایران نے اپنے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے کہا کہ اسرائیل کو حملے کا مناسب اور بروقت جواب دیا جائے گا۔
تبصرے